چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد نبیل کھوکھر کی زیرنگرانی سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے زیر اہتمام بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ پولیٹیکل سائنس میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا
سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار

مزید خبریں
ملتان۔ 07 ستمبر (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد نبیل کھوکھر کی زیرنگرانی سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے زیر اہتمام بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ پولیٹیکل سائنس میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں ڈاکٹر مقرب، ڈی ایس پی سرکل قذافی مظہرالاسلام، انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ سہیل احمد انسپکٹر اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر طلبہ و طالبات کو ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت، ٹریفک قوانین کی پابندی اور محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں سے آگاہ کیا گیا۔مقررین نے طلبہ پر زور دیا کہ دورانِ ڈرائیونگ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال، مقررہ رفتار کی پابندی اور موبائل فون کے استعمال سے گریز یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی اور محتاط ڈرائیونگ سے قیمتی انسانی جانوں کو حادثات سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔






