بھکر ، خواندگی کا فروغ کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیادی ضمانت ہے،،ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی

ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیرِ قیادت لٹریسی کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی آگاہی واک ڈی سی آفس سے کچہری روڈ تک نکالی گئی، واک میں ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی میڈم شبنم خان سمیت محکمہ تعلیم کے افسران

بھکر۔ 07 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیرِ قیادت لٹریسی کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی آگاہی واک ڈی سی آفس سے کچہری روڈ تک نکالی گئی، واک میں ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی میڈم شبنم خان سمیت محکمہ تعلیم کے افسران،اساتذہ اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔آگاہی واک کا مقصد عوام میں خواندگی کی اہمیت اجاگر کرنے اور تعلیم کے فروغ کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یومِ خواندگی کے حوالے سے پنجاب بھر میں مختلف آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ ضلع بھکر میں بھی لٹریسی کے فروغ کے لیے مختلف پروگرامز اور سیمینارز منعقد کیےجا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں قائم 844 لٹریسی سنٹرز میں عالمی یومِ خواندگی کے حوالے سے تقریبات اور آگاہی سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہےجہاں 26 ہزار طلبہ و طالبات زیورِ تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔ان لٹریسی سنٹرزمیں بچوں کو جماعت پنجم تک تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے کہا کہ خواندگی کا فروغ کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیادی ضمانت ہے، لہٰذا ہر بچے اور فرد تک تعلیم کی رسائی یقینی بنانے کے لیےاجتماعی اور مؤثر کوششیں ناگزیر ہیں۔انہوں نے لٹریسی پروگرامز کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے ساتھ ساتھ عوام میں تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے پر زور دیا۔

 

مزید خبریں