کراچی ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی صدارت میں انشورنس/بیمہ کے شعبہ کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ کراچی میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی محتسب برائے انشورنس، ایس ای سی پی کے نمائندے ، بینکنگ سپر وژن گروپ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور انشورنس کمپنیوں کے مالکان/نمائندوں نے شرکت کی۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت انشورنس/بیمہ کے شعبہ کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کے حوالے سے اجلاس

مزید خبریں
کراچی ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی صدارت میں انشورنس/بیمہ کے شعبہ کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ کراچی میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی محتسب برائے انشورنس، ایس ای سی پی کے نمائندے ، بینکنگ سپر وژن گروپ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور انشورنس کمپنیوں کے مالکان/نمائندوں نے شرکت کی۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انشورنس کی صنعت کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے خاطرخواہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے انشورنس کمپنیوں کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کی شکایات کے ازالہ کے لئے اقدامات کریں تاکہ انشورنس کمپنیوں پر لوگوں کا اعتماد بڑھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کر رہی ہے ایسے ہی پرائیویٹ سیکٹر بھی مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور اس سلسلے میں حکومت سے جہاں تعاون چاہئے ہوگا ہم کریں گے۔








