صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سی پی این ای کی سٹینڈنگ کمیٹی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں معاشرتی تبدیلی کے لئے ان کا دفتر اپنا آئینی کردار ادا کرتا رہے گا۔ صدر مملکت نے غذائی قلت، نوزائیدہ بچوں کی اموات، آبادی میں اضافہ اور خواتین کے وراثتی حقوق جیسے اہم ترین سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھنے کے اپنے بھرپور عزم کا اظہار کیا …

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں معاشرتی تبدیلی کے لئے ان کا دفتر اپنا آئینی کردار ادا کرتا رہے گا۔ صدر مملکت نے غذائی قلت، نوزائیدہ بچوں کی اموات، آبادی میں اضافہ اور خواتین کے وراثتی حقوق جیسے اہم ترین سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھنے کے اپنے بھرپور عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے تمام شراکت داروں کو اعتماد میں لیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سی پی این ای کی سٹینڈنگ کمیٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ معاشرے میں سماجی تبدیلیاں لانے میں ذرائع ابلاغ کا بہت اہم کردار ہے۔ عمومی طور پر اشاعتی اور خصوصی طور پر نشریاتی میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ جعلی خبروں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے میڈیا سٹیک ہولڈرز کو اضافی احتیاط برتنا ہو گی جو کہ ایک پرانا رجحان ہے لیکن مسلسل تباہ کن ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply