اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے طب کے شعبہ میں تحقیق، حفظان صحت، احتیاط اور ہنگامی خدمات کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے پروفیسر خالد مسعود کی قیادت میں جمعرات کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے طب کے شعبہ میں تحقیق، حفظان صحت، احتیاط اور ہنگامی خدمات کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے پروفیسر خالد مسعود کی قیادت میں جمعرات کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے طب کے شعبہ میں تحقیق کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کیلئے فوری اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں بالخصوص صفائی، حفظان صحت پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی اور اس بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا ہو گا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں قومی ہنگامی خدمات کو بہتر بنانے کے طریقے تجویز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کو صحت کی معیاری خدمات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ یاد رہے کہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کا اولین پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ادارہ ہے اور یہ اعلیٰ طبی تعلیم کے تدریسی معیارات اور ڈھانچے وضع کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتا ہے۔








