اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں پاک فوج کے 3 جوانوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہٹلر کے نازی نظریئے کی طرح بھارتی جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کا ظلم بھی ملیا میٹ ہو جائے گا۔ صدر مملکت نے اپنے ایک ٹویٹ میں …
صدر مملکت کالائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے 3 جوانوں کی شہادت پر اظہارتعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں پاک فوج کے 3 جوانوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہٹلر کے نازی نظریئے کی طرح بھارتی جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کا ظلم بھی ملیا میٹ ہو جائے گا۔ صدر مملکت نے اپنے ایک ٹویٹ میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے دوران شہید ہونے والے لانس نائیک تیمور، نائیک تنویر اور سپاہی رمضان کے اہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنے ہیروز پر فخر ہے جو ملک کے دفاع میں مسلسل اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ صدر نے کہا کہ جس طرح ہٹلر کے نازی ازم کا خاتمہ ہوا اسی طرح بھارتی جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کا ظلم بھی ملیا میٹ ہوگا۔








