اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی انشورنس محتسب محمد رئیس الدین پراچہ کو حکم دیا ہے کہ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور انشورنس کمپنیوں کے ساتھ معاملہ اٹھایا جائے کہ انشورنس کلیم مسترد کئے جانے کے احکامات جاری کرنے سے قبل کمپنیوں کو پابند کیا جائے کہ وہ پالیسی ہولڈرز کو آگاہ کرے کہ کسی بھی قسم کے عدم …
صدر مملکت کا انشورنس کلیم مسترد کئے جانے کا معاملہ حل کرنے لئے وفاقی انشورنس محتسب کوحکم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی انشورنس محتسب محمد رئیس الدین پراچہ کو حکم دیا ہے کہ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور انشورنس کمپنیوں کے ساتھ معاملہ اٹھایا جائے کہ انشورنس کلیم مسترد کئے جانے کے احکامات جاری کرنے سے قبل کمپنیوں کو پابند کیا جائے کہ وہ پالیسی ہولڈرز کو آگاہ کرے کہ کسی بھی قسم کے عدم اطمینان کی صورت میں وفاقی انشورنس محتسب سے اپنی شکایات کے ازالہ کیلئے رابطہ کر سکتا ہے۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت کے احکامات پر ایس ای سی پی نے پالیسی احکامات جاری کرتے ہوئے تمام انشورنس کمپنیوں کو پابند کیا کہ ہے کہ پالیسی ہولڈر کو خط کے ذریعے شکایات کے ازالہ کے فارم پر آگاہ کریں اور یہ خط انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں تحریر کیا جائے۔








