صدر مملکت کا سوراب میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس کو خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوراب، بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوراب، بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے دو بہادر جوانوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے سوراب میں دہشت گردوں کے بارودی مواد کے دھماکے سے قریبی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے غیر ملکی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قوم پرعزم ہے۔

 

مزید خبریں