اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان بے شمار پیچیدہ مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہو گیا ہے، دہشت گردی ختم ہو گئی اور قومی معیشت میں بہتری پیدا ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں ملک میں خوشحالی آئے گی اور استحکام کو فروغ ملے گا، وسطی ایشیا سمیت دنیا کے کئی ممالک سی پیک سے غیر معمولی …
صدر مملکت کا پاکستان انجینئرنگ کونسل کی پہلی عالمی ڈینز کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان بے شمار پیچیدہ مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہو گیا ہے، دہشت گردی ختم ہو گئی اور قومی معیشت میں بہتری پیدا ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں ملک میں خوشحالی آئے گی اور استحکام کو فروغ ملے گا، وسطی ایشیا سمیت دنیا کے کئی ممالک سی پیک سے غیر معمولی امیدیں وابستہ کر رہے ہیں، پاکستان انجینئرنگ کونسل اور دیگر تمام قومی ادارے اس معاملے میں اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سمجھ لیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو پاکستان انجینئرنگ کونسل کے زیراہتمام انجینئرنگ سے وابستہ تعلیمی اداروں کی پہلی عالمی ڈینز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کے علاوہ ممتاز پاکستانی اور غیر ملکی ماہرین نے بھی خطاب کیا۔








