صدر مملکت کی بیلاروس کی ایوان نمائندگان کے چیئرمین سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ پاکستان بیلا روس کو خطے کا ایک اہم ملک تصور کرتا ہے اور دونوں ممالک کے مفاد میں مختلف شعبہ جات میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شمولیت کے لئے بیلاروس کی خواہش خوش آئند ہے ،امید ہے کہ اس سے خطے میں ترقی کی …

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ پاکستان بیلا روس کو خطے کا ایک اہم ملک تصور کرتا ہے اور دونوں ممالک کے مفاد میں مختلف شعبہ جات میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شمولیت کے لئے بیلاروس کی خواہش خوش آئند ہے ،امید ہے کہ اس سے خطے میں ترقی کی رفتار تیز ہو گی۔ انہوںنے یہ بات جمہوریہ بیلاروس کی قومی اسمبلی کے ایوان نمائندگان کے چیئرمین ولادی میر اینڈری چینکو سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوںنے وفد کے ہمراہ منگل کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق ،قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امورکے چیئرمین سردار اوایس احمد لغاری اور سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a Reply