اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):صدر آصف علی زرداری نے جمہوریہ تیونس کے صدر قیس سعید اور تیونس کے دوست عوام کو ان کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے اس امر کو اجاگر کیا کہ پاکستان اور تیونس کے درمیان خوشگوار اور دیرپا تعلقات قائم ہیں جو باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور دونوں ممالک کے عوام …
صدر مملکت کی قومی دن پر تیونس کی قیادت کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):صدر آصف علی زرداری نے جمہوریہ تیونس کے صدر قیس سعید اور تیونس کے دوست عوام کو ان کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے اس امر کو اجاگر کیا کہ پاکستان اور تیونس کے درمیان خوشگوار اور دیرپا تعلقات قائم ہیں جو باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان قریبی روابط پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون دوستی اور خیرسگالی کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے جو آج بھی اس تعلق کو رہنمائی فراہم کررہا ہے۔ صدر مملکت نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات آئندہ برسوں میں مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے صدر قیس سعید کی صحت و خوشحالی کےلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور تیونس کے عوام کےلئے مسلسل امن، ترقی اور خوشحالی کی دعا کی۔








