اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ یونیورسٹیاں اور دیگر اعلیٰ تعلیمی ادارے ملک کی اقتصادی اور انسانی وسائل کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اعلیٰ تعلیمی میدان میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سابق سربراہ ڈاکٹرمختار احمد سے بات چیت کے دوران کیا جنہوں نے …
صدر مملکت کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سابق سربراہ ڈاکٹرمختار احمد سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ یونیورسٹیاں اور دیگر اعلیٰ تعلیمی ادارے ملک کی اقتصادی اور انسانی وسائل کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اعلیٰ تعلیمی میدان میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سابق سربراہ ڈاکٹرمختار احمد سے بات چیت کے دوران کیا جنہوں نے جمعرات کو ایوان صدر میں ان سے الوداعی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ڈاکٹر مختار نے بطور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ملک میں اعلیٰ تعلیم کی ترقی کےلئے نمایاں اقدامات کئے جو قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اعلیٰ تعلیم کے فروغ کےلئے اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹرمختار احمد نے صدر مملکت کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی رپورٹ برائے 2013-17ءبھی پیش کی۔








