صدر ممنون حسین کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمہ کےلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ادارہ اہم کردار ادا کر رہا ہے جس کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو ایوان صدر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکرٹری بی …

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمہ کےلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ادارہ اہم کردار ادا کر رہا ہے جس کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو ایوان صدر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکرٹری بی آئی ایس پی یاسمین مسعود اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مزید وسعت اختیار کر رہا ہے اور اس سلسلہ میں جدید ٹیکنالوجی جیسے کے بائیو میٹرک نظام کو اختیار کرکے شفافیت کے معیار کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اب اس ادارے کو بڑے اضلاع کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں میں بھی جانا چاہئے تاکہ غربت کا خاتمہ یکساں طور پر ہو سکے۔ صدر مملکت نے اس امر کی تعریف کی کہ وفاقی حکومت نے بی آئی ایس پی کےلئے 115 بلین کی رقم مختص کی ہے جو اس بات کی عکاس ہے کہ حکومت کی پہلی ترجیح وطن عزیز سے غربت کا خاتمہ ہے۔

Leave a Reply