راولپنڈی۔1فروری (اے پی پی):صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا نے گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خصوصی عبادت میں شرکت کی اور لنگر خانے میں کھانا تناول کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر محمد اورنگزیب اور صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے گفتگو کرتے ہوئے …
صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا کا گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ

مزید خبریں
راولپنڈی۔1فروری (اے پی پی):صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا نے گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خصوصی عبادت میں شرکت کی اور لنگر خانے میں کھانا تناول کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر محمد اورنگزیب اور صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دورے کے دوران صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گردوارہ سری پنجہ صاحب میں صدر ورلڈ بینک کی آمد سے دنیا بھر میں ایک مثبت پیغام جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
رمیش سنگھ اروڑہ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں صوبے بھر میں تاریخی مذہبی عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش اور بحالی کا کام جاری ہے جبکہ مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے بھی حکومت پنجاب عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال بیساکھی کے موقع پر ہزاروں ملکی و غیر ملکی سکھ یاتری گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال آتے ہیں اور مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری (مزارات) متروکہ وقف املاک بورڈ حکومتِ پاکستان ناصر مشتاق، ایڈیشنل سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور حیدر عباس وٹو بھی موجود تھے جبکہ کمشنر راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر اٹک سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی دورے میں شرکت کی۔







