صدر ٹرمپ کی سفری پابندیاں، ایمریٹس پروازیں کم کرنے پر مجبور

دبئی ۔ 20 اپریل (اے پی پی) دبئی کی ایمریٹس ایئر لائن نے مشرق وسطیٰ کے مسافروں کے لیے نئے سکیورٹی اقدامات کی وجہ سے آئندہ ماہ 5 امریکی شہروں کے لیے پروازوں کی تعداد کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا نے 8 مسلمان ملکوں کے 10 ایئر پورٹس سے مسافروں پر جبکہ برطانیہ نے 6 مسلمان ملکوں کے مسافروں پر دوران پرواز سمارٹ فون …

دبئی ۔ 20 اپریل (اے پی پی) دبئی کی ایمریٹس ایئر لائن نے مشرق وسطیٰ کے مسافروں کے لیے نئے سکیورٹی اقدامات کی وجہ سے آئندہ ماہ 5 امریکی شہروں کے لیے پروازوں کی تعداد کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا نے 8 مسلمان ملکوں کے 10 ایئر پورٹس سے مسافروں پر جبکہ برطانیہ نے 6 مسلمان ملکوں کے مسافروں پر دوران پرواز سمارٹ فون سے زیادہ بڑے برقی آلات اپنے ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کی ہے۔ایمریٹس ایئر لائن کا کہنا ہے کہ امریکا جانے والے مسافروں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے پروازیں کم کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply