اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، برطانوی کمپنیاں پاکستان کے سرمایہ کار دوست ماحول سے استفادہ کریں۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی سے برطانیہ میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر معظم احمد خان نے ملاقات کی ہے۔ ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعرات کو یہاں ہونے والی ملاقات کے موقع پر صدر ڈاکٹر عارف …
صدر ڈاکٹر عارف علوی سے برطانیہ میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر معظم احمد خان نے ملاقات پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ، برطانوی کمپنیوں کو پاکستان کے سرمایہ کاری دوست ماحول کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے،صدرمملکت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، برطانوی کمپنیاں پاکستان کے سرمایہ کار دوست ماحول سے استفادہ کریں۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی سے برطانیہ میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر معظم احمد خان نے ملاقات کی ہے۔ ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعرات کو یہاں ہونے والی ملاقات کے موقع پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نامزد ہائی کمشنر دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور برطانوی کمپنیوں کو پاکستان کے سرمایہ کاری دوست ماحول کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ برطانوی سرمایہ کار دستیاب مواقع سے استفادہ کر سکیں۔ صدر نے نامزد ہائی کمشنر کو ہدایت کی کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو سہولیات فراہم کریں اور غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے حالات کے حوالہ سے برطانیہ میں آگاہی پیدا کریں۔








