صدر ڈاکٹر عارف علوی نے احسان اللہ ریکی سے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف لیا

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احسان اللہ ریکی سے پیر کو یہاں ایوان صدر میں منعقدہ ایک سادہ اور پروقار تقریب میں وزیر مملکت کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سول و عسکری حکام اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔