صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مقبول احمد گوندل کی بطور کنٹرولر جنرل آف اکاونٹس تعیناتی کی منظوری دے دی

صدر مملکت

اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مقبول احمد گوندل کی بطور کنٹرولر جنرل آف اکاونٹس تعیناتی کی منظوری دےدی ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے یہ منظوری کنٹرولر جنرل آف اکاونٹس آرڈیننس کے سیکشن 4 کے تحت دی ہے۔

مقبول احمد گوندل پاکستان آڈیٹ اینڈ اکاونٹس سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں۔ یہ آسامی فرخ احمد حمیدی کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی تھی۔