کاشتکار پیاز کی بمپر کراپ کے حصول کےلئے اس کی اکتوبر کاشتہ نرسری دسمبر کے آغاز میں کھیتوں میں منتقل کردیں، محکمہ زراعت سمبڑیال

کاشتکار پیاز کی بمپر کراپ کے حصول کےلئے اس کی اکتوبر کاشتہ نرسری دسمبر کے آغاز میں کھیتوں میں منتقل کردیں، محکمہ زراعت سمبڑیال

سیالکوٹ ۔ 19 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار پیاز کی بمپر کراپ کے حصول کےلئے اس کی اکتوبر کاشتہ نرسری دسمبر کے آغاز میں کھیتوں میں منتقل کردیں۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال نے آج جمعرات کو کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا ۔انہوں نے كہا کہ ایک ایکڑ رقبے کےلئے 3کلوگرام کے حساب سے 5سے6 مرلے تک بیج نرسری کےلئے کافی ہوتا ہے۔ انہوں نے آب و ہوا اور پیاز کی اقسام کو بھی مدنظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں