صدر ڈاکٹر عارف علوی کا سی ڈی اے کی جانب سے ایوان صدر میں طوطے کے پنجرے کی تعمیر بارے سی ڈی اے کے ٹینڈر نوٹس کا سخت نوٹس

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) ایوان صدر کے ترجمان نے میڈیا کے ایک حصے میں سامنے آنے والی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سی ڈی اے کی جانب سے ایوان صدر میں طوطے کے لئے نئے پنجرے تعمیر کرنے کے لئے سی ڈی اے کی جانب سے ٹینڈر نوٹس شائع کرنے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ صدر نے …

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) ایوان صدر کے ترجمان نے میڈیا کے ایک حصے میں سامنے آنے والی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سی ڈی اے کی جانب سے ایوان صدر میں طوطے کے لئے نئے پنجرے تعمیر کرنے کے لئے سی ڈی اے کی جانب سے ٹینڈر نوٹس شائع کرنے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ صدر نے فوری طور پر اس ٹینڈر نوٹس کو واپس لینے اور انکوائری شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ مجاز حکام سے اجازت لئے بغیر یہ ٹینڈر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

Leave a Reply