صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر 27 جولائی کو ہوگی

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے یکم صفر 27 جولائی اتوار کو ہوگی۔ جمعہ کو اس بات کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کیا جنہوں نے وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ۔ ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے …

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے یکم صفر 27 جولائی اتوار کو ہوگی۔ جمعہ کو اس بات کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کیا جنہوں نے وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ۔

ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔ کہیں سے چاند کے نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، اس بناء پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ یکم صفر 27 جولائی 2025ء کو ہوگی۔ وزارت مذہبی امور نے صفر المظفر کے آغاز کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

مزید خبریں