فیصل آباد۔ 24 جنوری (اے پی پی):عالمی سطح پرمؤثرتجارتی و کاروباری رابطوں کیلئے صنعتی، کاروباری اور برآمدی اداروں کے سربراہوں کو اپنی کمیونیکیشن سکلز کو مزید بڑھانا ہوگا تاکہ وہ اپنے غیر ملکی خریداروں سے بہتر طور پر اپنے معاملات طے کر سکیں۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدرڈاکٹر سجاد ارشد نے بزنس کمیونٹی کے وفد سے بات چیت میں کہا کہ بڑے اداروں کے پاس …
صنعتی، کاروباری اور برآمدی اداروں کے سربراہوں کو اپنی کمیونیکیشن سکلز کو مزید بڑھانا ہوگا،ڈاکٹر سجاد ارشد

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 24 جنوری (اے پی پی):عالمی سطح پرمؤثرتجارتی و کاروباری رابطوں کیلئے صنعتی، کاروباری اور برآمدی اداروں کے سربراہوں کو اپنی کمیونیکیشن سکلز کو مزید بڑھانا ہوگا تاکہ وہ اپنے غیر ملکی خریداروں سے بہتر طور پر اپنے معاملات طے کر سکیں۔
فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدرڈاکٹر سجاد ارشد نے بزنس کمیونٹی کے وفد سے بات چیت میں کہا کہ بڑے اداروں کے پاس تربیت یافتہ افرادی قوت کی کمی نہیں لیکن چھوٹے ودرمیانے درجے کے اداروں کے سربراہوں کو اپنی کمیونیکیشن سکلز کو مزید بڑھانے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے کیونکہ اس طرح وہ غیر ملکی خریداروں کے معاملات کو صاف اور شفاف طریقے سے طے کر نے میں مدد حاصل کرسکیں گے۔
انہوں نے کہاکہ دنیا کی روائتی تجارت ای کامرس میں تبدیل ہو گئی ہے لہٰذا پاکستان میں بھی کاروبار کو آئی ٹی سے آراستہ کئے بغیر ترقی ممکن نہیں۔انہوں نے بتایاکہ دنیا بھر میں سالانہ 1.3 بلین ڈالر کی آن لائن بینکاری ہو رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے ذریعے مصنوعات کی مارکیٹنگ کرکے ان کی طلب اور رسد کو بڑھایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیاکی کل 7 بلین آبادی میں سے انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 2.4 بلین جبکہ موبائل صارفین کی تعداد 5 بلین کے قریب ہےجدید ٹیکنالوجی اور انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے بے شمار سوفٹ وئیرز کی مدد سے کاروبار کو جدید خطوط پر استوار کیا جاسکتا ہے جس سے نہ صرف سرمایہ کی بچت بلکہ کم ہیومن ریسورس سے زیادہ پیداوار بھی ممکن ہے۔








