صنعتی شعبے سے وابستہ سات بڑی پاکستانی کمپنیاں 18سے 20جون تک واشنگٹن میں سلیکٹ یو ایس اے انوسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گی

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) صنعتی شعبے سے وابستہ سات بڑی پاکستانی کمپنیاں 18سے 20جون تک واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ سلیکٹ یو ایس اے انوسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گی۔یہ سمٹ دونوں ممالک کے درمیان گہرے معاشی روابط کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس بات کا اعلان ہفتہ کو امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کیا۔ امریکی سفیر نے کہا کہ یہ سمٹ امریکہ میں اپنی …

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) صنعتی شعبے سے وابستہ سات بڑی پاکستانی کمپنیاں 18سے 20جون تک واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ سلیکٹ یو ایس اے انوسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گی۔یہ سمٹ دونوں ممالک کے درمیان گہرے معاشی روابط کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس بات کا اعلان ہفتہ کو امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کیا۔ امریکی سفیر نے کہا کہ یہ سمٹ امریکہ میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی اور اہم کانفرنس ہے جس کے ذریعے بین الاقوامی کمپنیاں ریاست ہا ئے متحدہ امریکہ میں تجارتی سرمایہ کاری میں سہولت کی غرض سے امریکی معاشی ترقی کے اداروں (ای ڈی اوز) سے رابطے کرتی ہیں۔ سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ پہلی دفعہ عالمی معیار کی حامل پاکستانی کمپنیاں سلیکٹ یو ایس اے انوسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply