صوابی۔تھانہ یارحسین چوکی فضل آباد پولیس کی کارروائی، اپنی منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

صوابی کے تھانہ یارحسین چوکی فضل آباد پولیس نے پیر کو کارروائی کرتے ہوئے اپنی منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

پشاور۔ 20 جولائی (اے پی پی):صوابی کے تھانہ یارحسین چوکی فضل آباد پولیس نے پیر کو کارروائی کرتے ہوئے اپنی منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

ترجمان صوابی پولیس کے مطابق ڈی پی او صوابی وقاص رفیق کی ہدایات پر ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور قانون شکنی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔اسی سلسلے میں چوکی فضل آباد کے انچارج سید فضل آمین باچا نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم حمداللہ سکنہ ارمل ڈھیری کو بامسلح پستول گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیاجبکہ ملزم کے خلاف ہوائی فائرنگ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ڈی پی او صوابی وقاص رفیق نے کہا کہ شادی، منگنی اور دیگر خوشی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایسے غیر ذمہ دارانہ عمل سے معصوم شہریوں کی جانیں خطرے میں پڑتی ہیں، لہٰذا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ خوشی کی تقریبات کو پُرامن انداز میں منائیں اور ہوائی فائرنگ جیسے خطرناک اور غیر قانونی عمل سے مکمل اجتناب کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں