صوابی میں تھانہ گدون پولیس کا اشتہاری مجرمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،3ملزمان گرفتار

صوابی میں تھانہ گدون پولیس نے پیر کو اشتہاری مجرمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3ملزمان گرفتار کر کے چرس اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔

پشاور۔ 20 جولائی (اے پی پی):صوابی میں تھانہ گدون پولیس نے پیر کو اشتہاری مجرمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3ملزمان گرفتار کر کے چرس اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔

تر جمان صوابی پولیس کے مطابق ڈی پی او صوابی وقاص رفیق کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری مجرمان اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں ڈی ایس پی سرکل ٹوپی حسن خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ گدون فواد خان معہ پولیس ٹیم نے کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے قتل و اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب ملزم مہران ولد افتخار ساکن باجا اور منشیات فروش ملزمان امر ولد سرفراز اور جلال ولد گل زمین ساکنان گندف کو گرفتار کر لیا۔کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1534 گرام چرس اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او صوابی وقاص رفیق نے کہا کہ ضلع صوابی کو منشیات اور جرائم سے پاک بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ نوجوان نسل کو منشیات جیسے ناسور سے محفوظ رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔

مزید خبریں