کوئٹہ۔ 06 فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے اسلام آباد کے قریب ترلائی میں امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کارروائیوں کا مقصد ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا اور خوف و ہراس پھیلانا ہے تاہم یہ سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ صوبائی …
صوبائی وزیرمیر ظہور احمد بلیدی کی ترلائی امام بارگاہ پر خودکش حملے کی مذمت

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 06 فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے اسلام آباد کے قریب ترلائی میں امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کارروائیوں کا مقصد ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا اور خوف و ہراس پھیلانا ہے تاہم یہ سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
صوبائی وزیر نے جمعہ کی نماز کے دوران عبادت گزاروں کو نشانہ بنانا ایک بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کریں گے اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ میر ظہور بلیدی نے کہا کہ حکومت دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کارروائی جاری رکھے گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔








