صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا بلال بھٹی کی والدہ کے انتقال پراظہارِ تعزیت

لاہور۔23جنوری (اے پی پی):صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے وزارتِ اطلاعات کے آفیسر بلال بھٹی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ والدہ کا انتقال ایک بہت بڑا دلی صدمہ ہے جس کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ماں وہ واحد ہستی ہے جس …

لاہور۔23جنوری (اے پی پی):صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے وزارتِ اطلاعات کے آفیسر بلال بھٹی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ والدہ کا انتقال ایک بہت بڑا دلی صدمہ ہے جس کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ماں وہ واحد ہستی ہے جس کا کوئی متبادل نہیں اور ماں کے سائے کا سر سے اٹھ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے بلال بھٹی اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل اور کٹھن گھڑی میں غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں۔عظمی بخاری نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی اہلِ خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے-

مزید خبریں