صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے چلڈرن ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا۔رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود، طارق محمود رحمانی، وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر اور کمشنر راولپنڈی عامر خٹک بھی انکےہمراہ تھے۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا چلڈرن ہسپتال راولپنڈی کا دورہ
راولپنڈی۔ 05 جون (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے چلڈرن ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا۔رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود، طارق محمود رحمانی، وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر اور کمشنر راولپنڈی عامر خٹک بھی انکےہمراہ تھے۔صوبائی وزیر کو ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ چلڈرن ہسپتال اگلے برس مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام کے معیار اور رفتار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہاکہ چلڈرن ہسپتال راولپنڈی میں جدید ترین صحت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے کہاکہ عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔









