صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کا گورنمنٹ گریجوایٹ ڈگری کالج مرغزار میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا اعلان

لاہور۔25فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے گورنمنٹ گریجوایٹ ڈگری کالج مرغزار میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا اعلان کردیا،کالج کو پروجیکٹر ، کیمسٹری لیب کو اپ گریڈ کرنے اور ذاتی جیب سے کالج کو فرنیچر فراہم کرنے اور 8 میڈلز جیتنے والی طالبہ ایشال منور کو سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے انڈوومنٹ فنڈ میں شامل کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔انہوں نے یہ اہم اعلانات بدھ کے …

لاہور۔25فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے گورنمنٹ گریجوایٹ ڈگری کالج مرغزار میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا اعلان کردیا،کالج کو پروجیکٹر ، کیمسٹری لیب کو اپ گریڈ کرنے اور ذاتی جیب سے کالج کو فرنیچر فراہم کرنے اور 8 میڈلز جیتنے والی طالبہ ایشال منور کو سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے انڈوومنٹ فنڈ میں شامل کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔انہوں نے یہ اہم اعلانات بدھ کے روز گورنمنٹ گریجوایٹ ڈگری کالج مرغزار میں سپورٹس سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر کیا۔اس موقع کالج پرنسپل روبینہ کمال، اساتذہ، ایڈمن ، متعلقہ سٹاف اور طالبا ت کی بڑی تعداد موجود تھی۔

صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیمی اداروں میں سپورٹس نمبرز متعارف کرانے کیلئے کوشاں ہے تاکہ طلبہ کو کھیلوں کی طرف راغب کیا جا سکے، تعلیمی اداروں میں سپورٹس سہولیات کی فراہم یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ طلبہ سپورٹس میں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے مواقع میسر آسکیں،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ سے باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی جاری رکھے گا،گورنمنٹ گریجوایٹ ڈگری کالج مرغزار کو بہت جلد سولرائزڈ کیا جائے گا اور بس سروس بھی جلد شروع کردی جائے گی۔

صوبائی وزیر کھیل نے مزید کہا ہے کہ صوبے میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ پولیس میں اصلاحات اور کرپشن کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں،پینک بٹن سسٹم کے ذریعے فوری پولیس مدد دستیاب ہوگی جبکہ جدید ٹرانسپورٹ نظام کے تحت الیکٹرک بسیں بھی متعارف کرائی جا چکی ہیں۔صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے گورنمنٹ گریجوایٹ ڈگری کالج مرغزار کی پرنسپل روبینہ کمال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہوگی اور تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی

2010 میں کالج کا سنگ بنیاد ملک سیف الملوک کھوکھر نے رکھا جبکہ خواتین کے لیے یہ بھی باعث فخر ہے کہ پنجاب کی وزیراعلیٰ ایک خاتون ہیں،نوجوانوں، خصوصاً بیٹیوں کو قیادت کے میدان میں آگے لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔