لاہور۔15جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی سے انڈونیشیا کے سفیر آدم مولاوارمن توجیو نے جمعرات کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات، سپورٹس کی ترقی اور انڈونیشیا کے روایتی مارشل آرٹس کھیل سلت کے فروغ کے حوالے سے بات چیت ہوئی، ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین کھیلوں کے …
صوبائی وزیر کھیل کی انڈونیشیا کے سفیرسے ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔15جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی سے انڈونیشیا کے سفیر آدم مولاوارمن توجیو نے جمعرات کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات، سپورٹس کی ترقی اور انڈونیشیا کے روایتی مارشل آرٹس کھیل سلت کے فروغ کے حوالے سے بات چیت ہوئی، ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین کھیلوں کے فروغ کیلئے وفود کے تبادلے، پنجاب اور انڈونیشیا کے درمیان یوتھ ایکسچینج پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر انڈونیشیئن سفارتخانہ کے افسران، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی اور ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ، صدر سلت فیڈریشن پاکستان چودھری عبدالجبار،ڈائریکٹر آپریشن سلت علی رضا بھی موجود تھے،
انڈونیشیئن سفیر کوسیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی اور ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ نے ویڈیوز اور سلائیڈز کی مدد سے سپورٹس اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے بریفنگ دی،صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان برادارانہ تعلقات ہیں جن کو مزید مستحکم بنایا جائے گا،دونوں ممالک کے مختلف شعبہ جات میں تعاون کی استعداد موجود ہے، مارشل آرٹس سلت کی ٹریننگ اور ٹیکنیکل سپورٹ کیلئے انڈونیشیئن سفیر کے شکر گزار ہیں، پاکستان میں سلت کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے، ایکسچینج پروگرام سے نوجوان دونوں ممالک کے کلچر سے روشناس ہونگے۔انڈونیشیا کے سفیر آدم مولاوارمین توجیو نے کہا کہ پنجاب میں سلت کے کوچنگ پروگرام میں تعاون کریں گے،
پاکستانی کھلاڑیوں کو انڈونیشیا میں ہونے والی سلت چیمپئن شپ میں شرکت کی دعوت دیں گے،حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کی گئی سپورٹس سہولیات نے متاثر کیا ہے، سپورٹس کے فروغ کیلئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اقدامات قابل تحسین ہیں،دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے تجربے سے استفادہ کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹیکسلا بہت خوبصورت شہر ہے، مہمان نوازی کے ممنون ہیں، انڈونیشیئن سفیر نے اردو میں بھی گفتگو کی، ملاقات کے دوران ای روزگار پروگرام پنجاب کے انڈونیشیا میں سٹوڈنٹس کی ٹریننگ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے انڈونیشیا کے سفیر آدم مولاوارمین توجیو کو سونیئر اور نیوز لیٹرز پیش کئے جبکہ انڈونیشیا کے سفیر آدم مولاوارمن توجیو نے بھی صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی کو کتاب اور سونیئر دیئے۔








