لاہور۔15جنوری (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہواجس میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سال 2026 کی پہلی بڑی اور تاریخی اسپورٹس سرگرمی کے طور پر لاہور میں پاکستان کی سب سے بڑی سائیکلنگ ریس کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔ صوبائی وزیر کھیل نے فیصلہ کیا کہ 25 جنوری کو لاہور میں ہونے والی اس عظیم الشان سائیکلنگ ریس میں500 سے زائد …
صوبائی وزیر کھیل کی زیر صدارت اجلاس، لاہور میں سائیکلنگ ریس کے انعقاد کا فیصلہ

مزید خبریں
لاہور۔15جنوری (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہواجس میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سال 2026 کی پہلی بڑی اور تاریخی اسپورٹس سرگرمی کے طور پر لاہور میں پاکستان کی سب سے بڑی سائیکلنگ ریس کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔ صوبائی وزیر کھیل نے فیصلہ کیا کہ 25 جنوری کو لاہور میں ہونے والی اس عظیم الشان سائیکلنگ ریس میں500 سے زائد سائیکلسٹ کی شرکت یقینی بنائی جائے گی۔ اجلاس میں وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب ملک سلیمان، سیکرٹری سپورٹس محمد علی اور ڈی جی سپورٹس خضر افضال چوہدری، پی ایم یو کے افسران ودیگر نے شرکت کی ۔
ڈی جی سپورٹس نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سائیکلنگ ریس منال لبرٹی سے شروع ہو کر شہر کے مختلف اہم مقامات سے گزرتی ہوئی پنجاب سٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوگی۔ صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی اس سائیکلنگ ریس میں شرکت کریں گے،کھیلوں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں کے فروغ وصحت مند معاشرے کی تشکیل حکومت پنجاب کا عزم اور نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ملک فیصل ایوب نے مزید کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب آئندہ دنوں میں کھیلوں کے حوالے سے مزید خوشخبریاں بھی دے گا تاکہ صوبے میں سپورٹس کلچر کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔








