کوئٹہ۔ 08 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ترقیاتی بجٹ کے لیے مختص وسائل کا سو فیصد شفاف اور مؤثر استعمال یقینی بنایا گیا ہے جو صوبائی حکومت کی بہتر منصوبہ بندی، مالی نظم و ضبط اور مؤثر گورننس کا واضح ثبوت ہے ، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے بلوچستان سے خصوصی تعاون پر وہ …
صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ترقیاتی بجٹ کا سو فیصد شفاف اور مؤثر استعمال یقینی بنایا،وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے خصوصی تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 08 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ترقیاتی بجٹ کے لیے مختص وسائل کا سو فیصد شفاف اور مؤثر استعمال یقینی بنایا گیا ہے جو صوبائی حکومت کی بہتر منصوبہ بندی، مالی نظم و ضبط اور مؤثر گورننس کا واضح ثبوت ہے ، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے بلوچستان سے خصوصی تعاون پر وہ ان کے شکر گزار ہیں جن کی ہدایات توجہ اور دلچسپی سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کی منظوری ، صوبے میں دانش سکولز کے قیام اور دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی جو علاقے کی سماجی و معاشی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں گے ، بلوچستان کی صورتحال دیگر صوبوں سے قطعی مختلف ہے جہاں جغرافیائی وسعت، آبادی کی منتشر نوعیت اور سکیورٹی چیلنجز ترقی کے عمل کو پیچیدہ بناتے ہیں اس کے باوجود صوبائی حکومت نے بحالیِ امن، عوامی فلاح اور ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل کو یقینی بنا کر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، صوبائی وزرا، اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن لیڈر و اراکین سے ملاقات کے موقع پر گفتگو اور وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کو اپنی مخصوص معاشی، سماجی اور جغرافیائی صورتحال کے باعث وفاق کی خصوصی اور مسلسل توجہ کی ضرورت ہے ، صوبائی حکومت وفاق کے ساتھ مل کر بلوچستان کو پسماندگی سے نکالنے اور ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے سنجیدہ، مربوط اور نتیجہ خیز اقدامات کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ الحمدللہ اعلیٰ ترین عسکری فورم پر بھی بلوچستان حکومت کی کارکردگی، امن و امان کی بہتری اور ترقیاتی اقدامات کا اعتراف کیا گیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبائی حکومت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور وفاقی و عسکری اداروں کے باہمی تعاون سے صوبے میں استحکام اور ترقی کے مثبت ثمرات سامنے آ رہے ہیں۔








