صوبے کے عوام کو بہترین صحت کی سہولیات مہیا کرنے کےلئے کوشاں ہیں، ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان

پشاور۔26 جولائی (اے پی پی)صو بائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ صوبے کی عوام کو بہترین صحت کی سہولیات مہیا کرنے کےلئے کوشاں ہیں، صوبے کے بی ایچ یوز کو اپ گریڈ کرنے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے محکمہ صحت خیبر پختونخوا اور مختلف بین الاقوامی ڈونرز کے درمیان جاری اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہو …

پشاور۔26 جولائی (اے پی پی)صو بائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ صوبے کی عوام کو بہترین صحت کی سہولیات مہیا کرنے کےلئے کوشاں ہیں، صوبے کے بی ایچ یوز کو اپ گریڈ کرنے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے محکمہ صحت خیبر پختونخوا اور مختلف بین الاقوامی ڈونرز کے درمیان جاری اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ہا شم انعام اللہ خان نے کہا کہ وہ تمام ڈونرز کے تعاون کا شکرگزار ہوں، خیبر پختو تنخوا کے ایچ یوز کو اپ گر یٹ کر نے کے منصوبے پر کام اسی سال شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں مختلف جان لیوا بیماریوں پر قابو پانے کےلئے انٹرنیشنل ڈونرز کے تعاون کے بھی شکرگزار ہیں، بین الاقوامی ڈونرز نے بھی محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی کوششوں کو سراہا اور اعتماد کا اظہار کیا۔

مزید خبریں