اقوام متحدہ۔ 30 اگست (اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے میانمار کے صوبہ آراکان میں سکیورٹی آپریشن کے دوران شہریوں کو ہلاک کئے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق گٹرس نے کہا ہے کہ حالیہ تشدد کے واقعات میانمار سکیورٹی فورسز پر 25 اگست کو کئے جانے والے …
ضرورت مند شہریوں کی مدد اور تحفظ میانمار حکومت کی ذمہ داری ہے، انتونیو گٹرس

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔ 30 اگست (اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے میانمار کے صوبہ آراکان میں سکیورٹی آپریشن کے دوران شہریوں کو ہلاک کئے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق گٹرس نے کہا ہے کہ حالیہ تشدد کے واقعات میانمار سکیورٹی فورسز پر 25 اگست کو کئے جانے والے حملے کے بعد شروع ہوئے اور اس حملے کی مذمت کی گئی تھی۔ تشدد کے واقعات کی تہہ میں کارفرما مسائل کے حل کی اہمیت پر زر دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ضرورت مند شہریوں کی مدد اور ان کا تحفظ میانمار حکومت کی ذمہ داری ہے۔








