ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.36فیصد،سالانہ بنیادوں پر44.16 فیصداضافہ

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.36 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر44.16 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 11 نومبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں 8 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 21 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی …

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.36 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر44.16 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 11 نومبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں 8 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 21 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، ہفتہ رفتہ میں آلو کی قیمت میں 5.92 فیصد ، ایک کلوبناسپتی گھی 0.84 فیصد ، چینی 0.43 فیصد ، ڈھائی کلو بناسپتی گھی 0.29 فیصد ، سرسوں کاتیل 0.26 فیصد ، 5 لیٹرکوکنگ آئل 0.17 فیصد ، لہسن 0.13 فیصد اور دال مونگ کی قیمت میں 0.06 فیصد کی کمی ہوئی۔

اس کے برعکس ٹماٹرکی قیمت میں 15.63 فیصد ، پیاز8.94 فیصد ، چکن 6.42 فیصد ، سب سے کم آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے بجلی کی قیمت میں 5.11 فیصد ، انڈے 4.31 فیصد ، ماچس 2.56 فیصد ، گڑ 2.30 فیصد ،ایل پی جی 2.29 فیصد ، دال چنا 2.11 فیصد ، انرجی سیور1.40 فیصد ،دال ماش 0.83 فیصد اور اری سکس نائن چاوکی قیمت میں 0.67 فیصد کااضافہ ہوا۔

سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 1.20 فیصد کااضافہ ہوا، 17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے اور اس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 1.34 فیصد ، 1.29 فیصد ، 1.28 فیصد اور 1.34 فیصد کااضافہ ہوا، صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پرکیا جاتاہے۔