اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ عید الفطر کے پہلے روز ضلعی انتظامیہ و پولیس کے تمام افسران فیلڈ میں موجود ہیں، شہر بھر کے مختلف ناکہ پر سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بھی فرائض کی انجام دہی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی سی اسلام آباد اپنوں سے دور تمام اہلکاروں …
ضلعی انتظامیہ و پولیس کے تمام افسران فیلڈ میں موجود ہیں ، ڈپٹی کمشنر

مزید خبریں
اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ عید الفطر کے پہلے روز ضلعی انتظامیہ و پولیس کے تمام افسران فیلڈ میں موجود ہیں، شہر بھر کے مختلف ناکہ پر سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بھی فرائض کی انجام دہی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی سی اسلام آباد اپنوں سے دور تمام اہلکاروں سے عید ملنے ناکہ جات پر پہنچ گئے۔
انہوں نے تمام اہلکاروں سے فردا فردا عید ملی اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔ انہوں نےاہلکاروں کی خیریت بھی دریافت کی۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے تمام اہل وطن کو عید کی خوشیوں کی مبارکباد دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ پورا رمضان پولیس و ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں سے لیکر افسران تک ہمہ وقت ڈیوٹی پر موجود رہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنوں سے دور عید کے روز ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ عید پر شہریوں کی حفاظت کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے کئی اہلکارفرائض کی انجام دہی کے باعث نماز عید بھی ادا نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج عید کا روز ہے لیکن ہم سب بھی شہریوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں۔
ڈی سی اسلام آباد نے مزید کہا کہ شہریوں کی بحفاظت تفریح کے لیے پارکس میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ عرفان نواز میمن نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات ہے۔ڈی سی اسلام آباد نے ڈیوٹی پر موجود سیکورٹی اہلکاروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔








