اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ ان کے آباﺅ اجداد کا تعلق اٹک سے ہے اور اس لیے ان پر فرض ہے کہ وہ اس علاقہ کی تعمیرو ترقی میں بھرپور کردارادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ اٹک کے دوران مختلف مقامات پر منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا …
ضلع اٹک کی تعمیرو ترقی میں بھرپور کردارادا کریں گے ، سید ذوالفقار عباس بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ ان کے آباﺅ اجداد کا تعلق اٹک سے ہے اور اس لیے ان پر فرض ہے کہ وہ اس علاقہ کی تعمیرو ترقی میں بھرپور کردارادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ اٹک کے دوران مختلف مقامات پر منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ معاون خصوصیسید ذوالفقار عباس بخاری اپنے پرسنل سیکرٹری نوید احمد کے گاﺅں پنڈ سلطانی پہنچے تو اہل علاقہ نے ان کا استقبال کیا،گاﺅں چپڑی میں گیس منصوبہ کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے آباﺅ اجداد کا تعلق اٹک سے ہے اور اس لیے ان پر فرض ہے کہ وہ اس علاقہ کی تعمیرو ترقی میں بھرپور کردارادا کریں، وہ یہاں کے مسائل کے حل کے لیے جو ممکن کو شش کریں گے ۔ انہوں نے کوٹ فتح خان ضلع اٹک کی معروف شخصیت ملک عطاءمحمد خان کی وفات پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا جبکہ فتح جنگ سے تحریک انصاف کے رہنما سردار امجد کے گھر پر عشائیہ میں شرکت کی۔








