ضہ کشمیرمیں بھارتی محاصرہ اور پابندیاں157ویں روز بھی جاری رہیں، لوگ بدستورمشکلات کا شکار، بنیادی اشیائے ضروریہ کی سخت قلت

سرینگر ۔ 8 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بدھ کو مسلسل 157ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ برقرار رہا جس کے باعث وادی کشمیر اور جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وادی کشمیر میں دفعہ 144کے تحت پابندیاں بدستور نافذ ہیں اورجگہ جگہ بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اورپولیس اہلکار تعینات ہیں۔ انٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائل …

سرینگر ۔ 8 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بدھ کو مسلسل 157ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ برقرار رہا جس کے باعث وادی کشمیر اور جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وادی کشمیر میں دفعہ 144کے تحت پابندیاں بدستور نافذ ہیں اورجگہ جگہ بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اورپولیس اہلکار تعینات ہیں۔ انٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائل فون سروسزتاحال معطل ہیں جس کی وجہ سے لوگوں خاص طور پر صحافیوں ، طلبا اور تاجر طبقے کو شدید دشواریوںکا سامنا ہے۔ دریں اثنا بھارتی محاصرے اور گزشتہ تین ہفتوں کے دوران بارشوں اور برف باری کے باعث سرینگر جموں شاہراہ بار بار بند رہنے کے نتیجے میں مقبوضہ وادی میںسبزیوں، پھلوں، رسوئی گیس اوردیگر بنیادی ضروریات زندگی کی سخت قلت پیداہو گئی ہے۔ سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں کے لوگوں نے اشیائے ضروریہ کی قلت پر قابض بھارتی انتظامیہ کے خلاف سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔