اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ او آئی سی اسلامو فوبیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے موثر کردار ادا کرے۔بد نیتی پر مبنی ان کارروائیوں میں ملوث بعض ملکوں اور افراد کی جانب سے ”اظہار رائے کی آزادی“کا بہانہ ہرگز قابل قبول نہیں۔ اسلام کے پیروکاروں کے خلاف نفرت کی تبلیغ اور تشدد کے استعمال …
طارق فاطمی کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل یوسف احمد الثیمین سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ او آئی سی اسلامو فوبیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے موثر کردار ادا کرے۔بد نیتی پر مبنی ان کارروائیوں میں ملوث بعض ملکوں اور افراد کی جانب سے ”اظہار رائے کی آزادی“کا بہانہ ہرگز قابل قبول نہیں۔ اسلام کے پیروکاروں کے خلاف نفرت کی تبلیغ اور تشدد کے استعمال جیسے واقعات کے خلاف ایک مشترکہ مو¿قف کی ضرورت ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ باتیں انہوں نے اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی)کے سیکرٹری جنرل یوسف احمد الثیمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں،جنہوں نے منگل کو یہاں دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔








