طاقتوروں کے خلاف کمزوروں کو دطاقتوروں کے خلاف کمزوروں کو درپیش حقیقی مسائل حال کرنے میں ناکامی دہشتگردی کے نتیجے کاباعث ہے، ملیحہ لودھیرپیش حقیقی مسائل حال کرنے میں ناکامی دہشتگردی کے نتیجے کاباعث ہے، ملیحہ لودھی

نیو یارک ۔ 15 مئی (اے پی پی) پاکستان نے دہشتگردوں کے خاتمہ کیلئے بین الاقوامی سطح پر جامع اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ طاقتوروں کے خلاف کمزوروں کو درپیش حقیقی مسائل حال کرنے میں ناکامی دہشتگردی کے نتیجے کاباعث ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے اٹھائے جانے والے اقدام کو جامع بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو کسی بھی مذہب ، ثقافت یا خطہ سے منسوب نہیں کیا جاسکتا ۔ پاکستانی سفیر نے 15رکنی سلامتی کونسل میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے باعث بین الاقوامی امن اور سیکیورٹی کو لاحق ہونےوالے خطرات بارے بحث میں اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ ہر ملک کو قومی سطح پر ملکی سیاسی ، اقتصادی اور مذہبی عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہئے اور ہمیں بین الاقوامی سطح پر ناانصافی ، عدم مساوات ، استحصال اور منافرت جیسے عوامل اور محرکات کو ختم کرناچاہئے۔