طاقتور بحریہ کے قیام کے لئے بھر پور کوشش کی جائے ، صدر شی جن پھنگ

بیجنگ ۔ 16 جون (اے پی پی) چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ جو کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں ، انہوں نے گزشتہ روز چین کے شمالی فوجی ڈویژن کی بحری فوج کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے عہد میں طاقتور فوج کی تشکیل کے نظریے کے …

بیجنگ ۔ 16 جون (اے پی پی) چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ جو کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں ، انہوں نے گزشتہ روز چین کے شمالی فوجی ڈویژن کی بحری فوج کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے عہد میں طاقتور فوج کی تشکیل کے نظریے کے تحت جدید سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعے چینی بحریہ میں اصلاحات لائی جائیں تاکہ وہ اپنے مشن کی تکمیل کر سکے۔ صدر شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کی صورتحال میں آنے والی تبدیلی کو واضح طور پر جاننا چاہیئے اور جنگ کی تیاری کی تربیت دی جائے اور مشقیں کی جائیں اور موجود خامیوں کو دور کیا جائے۔

مزید خبریں