اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ طاقت کے بجائے قانون کی حکمرانی پر مبنی مستقبل کا انتخاب کرے۔شنہوا کے مطابق یہ بیان انہوں نے بین الاقوامی عدالت انصاف(آئی سی جے) کے قیام کے 80 سال مکمل ہونے کے موقع پر دی ہیگ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔
طاقت کے بجائے قانون کی حکمرانی پر مبنی مستقبل کا انتخاب کریں، اقوام متحدہ کا عالمی برادری سے مطالبہ

مزید خبریں
دی ہیگ۔18اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ طاقت کے بجائے قانون کی حکمرانی پر مبنی مستقبل کا انتخاب کرے۔شنہوا کے مطابق یہ بیان انہوں نے بین الاقوامی عدالت انصاف(آئی سی جے) کے قیام کے 80 سال مکمل ہونے کے موقع پر دی ہیگ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کھلے عام ہو رہی ہیں، اور ایسے حالات میں قانون کی پاسداری پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر طاقت کا قانون، قانون کی طاقت کی جگہ لے لے تو عالمی عدم استحکام میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ بین الاقوامی قانون کی کمزوری عالمی امن کی بنیادوں کو متاثر کر سکتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی سی جے کے صدر نے بھی اسی نوعیت کے خدشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں بین الاقوامی ذمہ داریوں سے دوری، قوانین پر عملدرآمد میں کمی اور کثیرالجہتی نظام پر بڑھتا ہوا عدم اعتماد تشویشناک ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی جے اقوام متحدہ کا اعلیٰ ترین عدالتی ادارہ ہے، جو 193 رکن ممالک کے درمیان تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ یہ ادارہ 1945 میں قائم ہوا اور اس کا ہیڈکوارٹر پیس پیلس، دی ہیگ میں واقع ہے۔اس موقع پر نیدرلینڈز کے بادشاہ ولیم الیگزینڈرسمیت عالمی اور مقامی اعلیٰ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔








