ریاض۔5جون (اے پی پی):سعودی حکام نے کہا ہے کہ عازمین حج چھتری کا استعمال کریں اس سے درجہ حرارت 10 ڈگری تک کم ہوجاتا ہے۔اردو نیوز نے سعودی وزارت صحت کے ایک پر جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ چھتری کے استعمال سے درجہ حرارت دس ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو جاتا ہے ۔ وزارت نے عازمین حج کی سیفٹی اور مناسک کی محفوظ ادائیگی یقینی بنانے کے …
عازمین حج چھتری کا استعمال کریں اس سے درجہ حرارت 10 ڈگری تک کم ہوجاتا ہے،سعودی حکام

مزید خبریں
ریاض۔5جون (اے پی پی):سعودی حکام نے کہا ہے کہ عازمین حج چھتری کا استعمال کریں اس سے درجہ حرارت 10 ڈگری تک کم ہوجاتا ہے۔اردو نیوز نے سعودی وزارت صحت کے ایک پر جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ چھتری کے استعمال سے درجہ حرارت دس ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو جاتا ہے ۔
وزارت نے عازمین حج کی سیفٹی اور مناسک کی محفوظ ادائیگی یقینی بنانے کے لیے آگاہی اور فیلڈ سروسز کی فراہمی کا اعلان کیا،اس کا مقصد مقدس مقامات کے سفر کے دوران صحت کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا ہے۔ حکام نے عازمین حج کو ہدایت کی کہ براہ راست سورج کی گرمی سے بچیں، کوشش کریں کہ زیادہ دیر باہر نہ ٹھہریں اور چھتری کا استعمال لازمی کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ مشاعر مقدسہ میں ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کر یں ۔ موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق 7 ذی الحجہ سے 13 ذی الحجہ تک مشاعرمقدسہ میں درجہ حرارت 44 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 60 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔








