عاشورہ کے دوران تمام صوبوں اور وفاق کے درمیان باہمی مشاورت اور تعاون سے تمام انتظامات بہترین طریقے سے سرانجام دیئے گئے، وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران امن و امان پر اسلام آباد انتظامیہ سمیت تمام صوبائی حکومتوں کو مبارکباد دی ہے۔ پیر کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام صوبوں اور وفاق کے درمیان باہمی مشاورت اور تعاون سے تمام انتظامات بہترین طریقے سے سرانجام دیئے گئے جو کہ باعث …

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران امن و امان پر اسلام آباد انتظامیہ سمیت تمام صوبائی حکومتوں کو مبارکباد دی ہے۔ پیر کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام صوبوں اور وفاق کے درمیان باہمی مشاورت اور تعاون سے تمام انتظامات بہترین طریقے سے سرانجام دیئے گئے جو کہ باعث فخر ہے۔ انہوں نے افواج پاکستان، ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کو منظم کاوشیں کرنے اور اپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دینے پر شاباش دی۔ وزیر داخلہ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں بھی تمام متعلقہ ادارے اور حکام اسی طرح ذمہ داری اور جاں فشانی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ کورونا وبا سے متعلق لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں اور حفاظتی اقدامات پر عمل کو یقینی بنائیں، اجتماعات میں جاتے ہوئے ایک دوسرے سے جتنا ممکن ہو سکے فاصلہ رکھیں، اپنے چہروں کو ماسک سے ڈھانپیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ حکومتی اقدامات اور عوام کے تعاون سے جلد ہم اس وائرس سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔