اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلے نے وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن سے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ پاکستان دنیا میں ورلڈ فوڈ پروگرام کا سب سے بڑا ہوسٹ گورنمنٹ ڈونر ہے اور موجودہ پروٹریکٹڈ ریلیف اینڈ ریکوری آپریشنز(پی آر آراو) کو 50ملین امریکی ڈالر ادا …
عالمی ادارہ خوراک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلے کی وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلے نے وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن سے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ پاکستان دنیا میں ورلڈ فوڈ پروگرام کا سب سے بڑا ہوسٹ گورنمنٹ ڈونر ہے اور موجودہ پروٹریکٹڈ ریلیف اینڈ ریکوری آپریشنز(پی آر آراو) کو 50ملین امریکی ڈالر ادا کر رہا ہے۔ اپنے استقبالیہ کلمات میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے اعلی دفتر کا عہدہ سنبھالنے پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ان کی تقرری سے پروگرام اپنے عالمگیر مقاصد کے حصول کے قابل ہو گا۔ انہوں نے پاکستان میں بھوک کے خلاف لڑائی، خوراک کی تقسیم میں معاونت اور غذائی معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے انسانی ادارے کے طور پر کام کرنے ڈبلیو ایف پی کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی اپنے مختلف اقدامات کے تحت خواتین کو سماجی، سیاسی اور معاشی اعتبار سے بااختیار بنا رہا ہے۔ ماروی میمن نے امید ظاہر کی کہ ڈبلیو ایف پی اور حکومت پاکستان باہمی تعاون سے بچوں کے سکولوں میں اندراج کیلئے بی آئی ایس پی مشروط مالی معاونت اقدام کے تحت مستحق گھرانوں کے بچوں کی تعلیم کیلئے کام کر سکتے ہیں۔








