عالمی ادارہ صحت افغانستان کو منکی پاکس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ٹیسٹ کٹس فراہم کرے گا

کابل۔6جون (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت افغانستان کو منکی پاکس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ٹیسٹ کٹس فراہم کرے گا۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کی وزارت صحت عامہ کے ترجمان جاوید حاضرنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت افغانستان کو منکی پاکس کے معائنہ کےلیے ٹیسٹ کٹس فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران وزارت صحت عامہ …

کابل۔6جون (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت افغانستان کو منکی پاکس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ٹیسٹ کٹس فراہم کرے گا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کی وزارت صحت عامہ کے ترجمان جاوید حاضرنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت افغانستان کو منکی پاکس کے معائنہ کےلیے ٹیسٹ کٹس فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران وزارت صحت عامہ کو پی سی آر مشینیں فراہم کی گئیں جس کے بعد ڈبلیو ایچ او کی جانب سے نئی عالمی بیماری منکی پاکس کٹس بھی فراہم کی جائیں گی اور یہ مشینیں ٹیسٹوں کے لیے استعمال کی جاسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ منکی پاکس دنیا کے 30ممالک میں پہنچ گیا ہے۔ افغان وزارت صحت عامہ کے مطابق دارالحکومت کابل، صوبہ ہرات، نمروز، ننگر ہر ور میدن وردک میں منکی پاکس ٹیسٹوں کے نمونے لیے گئے جو منفی آئے۔

مزید خبریں