عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کی جانب سے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے ریسکیو اور ریلیف کا سامان این ڈی ایم اے کے حوالے

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے ریسکیو اور ریلیف کا سامان نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو فراہم کر دیا۔ سامان میں صحت سے متعلق ایمرجنسی کٹس، سرجیکل ماسکس اور حفاظتی سامان شامل ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے تین ریسکیو بوٹس (کشتیاں) بھی مہیا کی گئی …

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے ریسکیو اور ریلیف کا سامان نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو فراہم کر دیا۔ سامان میں صحت سے متعلق ایمرجنسی کٹس، سرجیکل ماسکس اور حفاظتی سامان شامل ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے تین ریسکیو بوٹس (کشتیاں) بھی مہیا کی گئی ہیں۔ این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے ہنگامی صورتحال میں این ڈی ایم اے کے فعال کردار کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر مشن ہیڈ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر پالتھا گونارتھنا نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے حکومت پاکستان اور این ڈی ایم اے کی کوششوں کو سراہا اور کہا موثر رابطہ کاری اور بروقت فیصلوں کی بدولت پاکستان کورونا پر قابو پانے میں کامیاب ہوا ہے۔