عالمی امن کیلئے فلسطین میں امن کا قیام بے حد ضروری،پاکستان ہر حال میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے ،وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی فلسطینی سفیر احمد جواد ربیئی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ عالمی امن کیلئے فلسطین میں امن کا قیام بے حد ضروری ہے،پاکستان ہر حال میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیئی سے وزارت داخلہ میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر …

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ عالمی امن کیلئے فلسطین میں امن کا قیام بے حد ضروری ہے،پاکستان ہر حال میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیئی سے وزارت داخلہ میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ پاکستان ہر حال میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے، عالمی امن کےلئے فلسطین میں امن کا قیام بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی امن کے قیام میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کر رہا ہے، امن کے سلسلے میں پاکستان کا مو¿قف دنیا کے سامنے ہے، دونوں ممالک کے باہمی امور کےلئے مکمل تعاون کریں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی سفیر نے کہا کہ کرتارپور راہداری سے پاکستان نے عالمی طور پر امن کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور دیگر مسائل پر عالمی برادری کو آواز بلند کرنی چاہیے۔ فلسطینی سفیر نے وزیر داخلہ سے مثبت جواب اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں