عالمی برادری اور اسلامی تعاون تنظیم جموں و کشمیر کی صورتحال اور بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کی جانے والی کارروائیوں کا نوٹس لیں، وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بین الاقوامی برادری اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) پر زور دیا ہے کہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کی جانے والی کارروائیوں کا نوٹس لیں۔ بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے متحدہ عرب …

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بین الاقوامی برادری اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) پر زور دیا ہے کہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کی جانے والی کارروائیوں کا نوٹس لیں۔ بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الذہبی اور امارات پالیسی سنٹر کے صدر ڈاکٹر ابتسام الکیتبی سے او آئی سی اجلاس کے دوران ملاقات کے موقع پر اس معاملہ کو اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتیں کمزور تھیں، بھارت افغانستان میں امن کے قیام کے حوالہ سے پاکستان کی بڑھتی ہوئی مطابقت کی وجہ بھی پریشان ہے اور سیاسی کامیابی حاصل کرنے کےلئے مودی حکومت نے پورے خطہ کے امن کو داﺅ پر لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیر کے حالات اور بھارت کے اندرونی مسائل سے بین الاقوامی توجہ کو ہٹانے کی کوشش کر ر ہی ہے، بھارتی جارحیت بلاجواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشیدہ تعلقات کسی کو فائدہ نہیں دیں گے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے او آئی سی کے سربراہی اجلاس کے دوران کشمیر اور بارڈر کی موجودہ صورتحال کے حوالہ سے پاکستاں کے تحفظات بتانے کےلئے بھارتی وزریر خارجہ کو دعوت دی۔ ڈاکٹر ابتسام الکیتبی نے پاکستان کے مو¿قف کی توثیق کرتے ہوئے امید دلائی کہ متحدہ عرب امارات بھارتی وزیر خارجہ کو دعوت دینے کے فیصلے پر نظرثانی کرے گا۔ اس موقع پر مختلف علاقوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے حوالہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور مختلف علاقوں میں طویل المدتی سٹرٹیجک شراکت داری کی خواہش رکھتا ہے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے سرمایہ کاری کےلئے دی جانے والی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کےلئے متحدہ عرب امارات کو آگے بڑھنا چاہئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر الکتیبی نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کی لیڈر شپ کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کےلئے کاوشیں خوش آئند ہیں اور دونوں ممالک کے پاس مل کر آگے بڑھنے کے وسیع موقع موجود ہیں۔

Leave a Reply