اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عالمی برادری سے مستحکم پارلیمانی تعلقات کے لئے قومی اسمبلی میں 93 پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ قائم کردیئے گئے ہیں‘ عوامی مسائل کے حل کے لئے نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنے کے لئے حکومتی اور اپوزیشن بنچوں پر مشتمل خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بدھ کو ایوان کو …
عوامی مسائل کے حل کیلئے نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عالمی برادری سے مستحکم پارلیمانی تعلقات کے لئے قومی اسمبلی میں 93 پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ قائم کردیئے گئے ہیں‘ عوامی مسائل کے حل کے لئے نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنے کے لئے حکومتی اور اپوزیشن بنچوں پر مشتمل خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بدھ کو ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پندرہویں قومی اسمبلی میں 93 پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ تشکیل دے دیئے گئے یہ تعداد سب سے زیادہ گزشتہ اسمبلی میں یہ تعداد 88 تھی۔ ہم نے عوامی مسائل کے حل کے لئے نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنے کے لئے حکومتی اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل ہم نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو عوامی مسائل کے حل کے لئے نیشنل ایکشن پلان کے لئے سفارشات مرتب کرے گی۔ سیکرٹری قومی اسمبلی کی سربراہی میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا عملہ اس کمیٹی کی معاونت کرے گا۔







